ایک آدمی اپنے دوست کے گھر گیا۔ گھنٹی بجانے پر ایک چھوٹا بچہ باہر نکلا۔
آدمی بولا بیٹا آپ کے ابو گھر ہیں؟
بچہ: جی وہ تو بازار گئے ہوئے ہیں۔
آدمی: اچھا تمہاری امی تو گھر ہوں گی؟
بچہ: جی وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ پکنک پر گئی ہوئی ہیں۔
وہ آدمی جل کر بولا: تو بیٹا آپ گھر میں کیوں بیٹھے ہیں۔ آپ بھی کہیں جائیں۔
بچہ بولا: میں بھی اپنے دوست کے گھر آیا ہوا ہوں۔
