Archive for the ‘اردو’ category

نام دیو مالی

April 26th, 2011

نام دیو اورنگ آباد کے ایک باغ میں مالی تھا. ذات کا ڈھیڑ تھا جو بہت نیچ خیال کی جاتی ہے.
وہ باغ میری
نگرانی میں تھا. میرے رہنے کا مکان بھی باغ ہی میں تھا. میں نے اپنے مکان کے سامنے چمن بنانے کا کام نام دیو کے سپرد کیا . میں اندر کمرے میں کام کرتا رہتا تھا. میری میز کے سامنے بڑی سی کھڑکی تھی. اس میں سے چمن صاف نظر آتا تھا. » Read more: نام دیو مالی

امتحان

August 9th, 2009

میرے پیپر آگئے ہیں اور مجھے ابھی بہت کچھ پڑہنا ہے۔
میں نے اپنا وطین کا کنکشن واپس کر دیا ہے تا کہ میں پڑھائی کو کچھ وقت دے سکوں۔
کنکشن واپس کرنے کی دوسری وجہ یہ تھی کہ میں وطین سے تنگ آ گیا تھا۔

خیر اب مجھے پڑھنا ہے۔ امتحان کے لیے مجھے دعاوں کی بھی ضرورت ہے۔
امید ہے اللہ کے نیک بندے میری درخواست پر غور فرمائیں گے۔

پاکستانی کی خوشیاں

July 11th, 2009

کون کہتا ہے پاکستان میں غم ہیں،،، خوشیاں نہیں!!۔

۔لائٹ آنے کی خوشی
۔ بازار میں شاپنگ کے باد زندہ گھر آنے کی خوشی
۔ بس میں سیٹ ملنے کی خوشی
۔ طویل عرصے بعد ڈبل سواری کھلنے کی خوشی
۔ نماز پڑھنے کے بعد خدکش حملے سے بچنے کی خوشی
۔ بس سے اترنے کے بعد اپنے موبائل کو اپنی جیب میں دیکھنے کی خوشی

اتنی خوشیاں ہونے کے باوجود پاکستانی عوام خوش نہیں۔

حیرت ہے۔

( smsایک)

محبت جیت ہوتی ہے

April 10th, 2009

محبت جیت ہوتی ہے

مگر یہ ہار جاتی ہے

کبھی بے کار رسموں سے

کبھی مجبور قسموں سے

کبھی یہ پھول جیسی ہوتی ہے

کبھی یہ دھول جیسی ہوتی ہے

کبھی یہ چاند جیسی ہے

کبھی یہ دھوپ جیسی ہے

کبھی مسرور کرتی ہے

کبھی یہ روگ دیتی ہے

کسی کا چین لیتی ہے

کسی کو رول دیتی ہے

کبھی لے پار جاتی ہے

کبھی یہ مار جاتی ہے

محبت جیت ہوتی ہے

مگر یہ ہار جاتی ہے

پڑھ پڑھ کتاباں

March 18th, 2009

پڑھ پڑھ کتاباں علم دیاں تو ناں رکھ لیا قاضی

ہتھ وچ پھڑ کے تلوار تو ناں رکھ لیا غازی

مکے مدینے گھوم آیا تے تو ناں رکھ لیا حاجی

بلھے شاہ حاصل کی کیتا جِے تو یار نا رکھیا راضی

Get a free account @ahsan.pk
Sign up
Check e-mail